ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اخوان المسلمون سے تعلق، سعودی یونیورسٹی کے متعدد ملازمین برطرف

اخوان المسلمون سے تعلق، سعودی یونیورسٹی کے متعدد ملازمین برطرف

Fri, 22 Sep 2017 00:48:31    S.O. News Service

ریاض،21ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)سعودی حکام نے ملک کی ایک اہم جامعہ کے متعدد ملازمین کو اخوان المسلمون سے تعلق کے شبے میں برطرف کر دیا ہے۔ اخوان المسلون سعودی عرب میں کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والے افراد میں مسلم رہنما، دانشور اور دیگر شامل ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جامعہ کے ملازمین کے خلاف ایک منظم انداز سے کریک ڈاؤن گزشتہ دس روز سے جاری ہے۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کی تعداد تیس تک بتائی جا رہی ہے۔


Share: